ملک کے بیشتر شہروں میں 20 مارچ تک بارشوں کا امکان

بارش (rain)

ملک میں کل کہاں کہاں موسلا دھار بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا


محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں کل سے آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں کل سے مغربی ہوائیں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے20مارچ کے دوران چترال،دیر،سوات اور مانسہرہ،ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور،کرک، پشاور، کوہاٹ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، باجوڑ،کرم، وزیرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد،راولپنڈی،مری،گلیات، اٹک، چکوال،جہلم،گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،نارووال،لاہور فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،قصور، شیخوپورہ،ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی،سرگودھا،ملتان ، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، خانیوال، ساہیوال،پاکپتن اور بہاولپور میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد،میر پور خاص، دادو اور کراچی میں بھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی،کوٹلی، گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، استور، غذر، اسکردو میں بھی بارش اور ہنزہ، گلگت، گا نگ چھے اور شگر میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں