یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو سامنے آ گئی


پی ٹی آئی رہنماؤں یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

دونوں رہنما اس آڈیو میں پنجابی میں عمران خان کی گرفتاری بارے گفتگو کر رہے ہیں، اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔

جس پر سابق وفاقی وزیر داخلہ نے جواب میں کہا کہ ہم کر رہے ہیں،یاسمین راشد نے عمران خان کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کرپہنچیں۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں ان کوکہو فوری پہنچیں جو نہیں آئے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا۔


متعلقہ خبریں