زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، عامر میر

Aamir Meer

چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں امریکی حکام سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، نگران وزیر اطلاعات پنجاب


وزیراطلاعات پنجاب عامر میر نے دعویٰ کیا  ہے کہ زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے ارکان کی موجودگی کی اطلاعات ہیں، فیصلہ کیا جانی نقصان نہ ہو، لیکن جب  فیصلہ کرلیا تو پھرعمران خان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا جائے۔

لاہور میں آئی جی پنجاب عثمان انور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں زمان پارک میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کا دست راست موجود ہے، جو آٹھ سال قید کاٹ کر آیا اور اب سیاسی جماعت کا حصہ بن چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آپریشن  مکمل ہونے کے بعد ان سب  لوگوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تمام فورس آن بورڈ ہے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد تو کرانا ہے، آئی جی پنجاب

اس موقع پر آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ زمان پارک لاہور کو نوگو ایریا بنانے کی کوشش کی گئی۔ گولی چلانا آسان ہے، گولی نہ چلانا بہادری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورس جب بھی زمان پارک گئی ان کے پاس ڈنڈوں ، ہیلمٹ اور شیلڈز کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا فیصلہ تھا کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو۔ جو واقعات ہوئے ہیں ان کی ایف آئی آرز درج کی جا چکی ہیں۔ ایف آئی آر پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پہلے سے ہی گرفتاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں