ملک میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب

 وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئین میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔ عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب  نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ زمان پارک میں ریاستی اداروں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے عدالتی احکامات کی تعمیل کر رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ زمان پارک میں پولیس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھے۔اہلکاروں کو پیٹرول بموں، ڈنڈوں اور پتھروں سے مارا گیا۔پولیس کی گاڑیوں پر پیٹرول بموں سے حملے کیے گئے۔زمان پارک میں ڈی آئی جی آپریشنز سمیت 65 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اور شہباز شریف کا مل بیٹھنے کا عندیہ

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے پارٹی کارکنوں کواستعمال کیا۔عمران خان نے خود کو بچانے کے لیےخواتین اور بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کیا۔

انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ حالیہ آڈیو لیک ثبوت ہے کہ عمران خان نے پیٹرول منگوا کر بموں میں استعمال کروایا۔عمران خان کو عدالت نے بار بار وقت دیا وہ پیش نہیں ہوئے۔عمران خان غیر قانونی عمل سے عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔اگر برطانیہ میں کوئی سیاسی رہنما عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے تو وہاں کیا ہوگا؟

ان کا کہنا ہے کہ آئین میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔عمران خان قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کی بجائے قانون شکنی کر رہے ہیں۔عمران خان کو ملک میں خانہ جنگی، تشدد، انارکی کو ہوا دینے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔


متعلقہ خبریں