عمران خان کا ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

الیکشن کمیشن کے نئے ارکان کی تقرری کے معاملے پر حکومت سے جواب طلب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملک بھر میں درج مقدمات میں گرفتاری روکنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست میں وفاق بذریعہ سیکرٹری داخلہ، اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے پولیس آئی جیز اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو  بھی فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ رجیم چینج کے بعد سے درخواست گزارمسلسل پولیس کے ٹارگٹ پر ہے۔ وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا اور جان کو شدید خطرات ہیں جب کہ عدالتی کارروائی کے لیے اسلام آباد آمد پر گرفتاری کا خدشہ ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ انصاف تک رسائی اور  فیئر ٹرائل سمیت دیگر بنیادی حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عمران خان کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل طلب کی جائے، گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کیا جائے، اور پورے ملک میں درج مقدمات کا ریکارڈ دیا جائے۔

عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیا، رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے

 


متعلقہ خبریں