ٹینشن کے ماحول کی ضرورت نہیں تھی، سیکیورٹی خدشات ہیں، شبلی فراز

Shibli Faraz

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیکیورٹی کے خدشات ابھی بھی ہیں۔

عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے روانہ

سابق وفاقی وزیر نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹینشن کا جو ماحول پیدا کیا گیا، اُس کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کی گرفتاری کے اس سے سخت وارنٹ ہیں لیکن پولیس وفاقی وزیر کی گرفتاری پر تاخیری حربے استعمال کررہی ہے۔

عمران خان اور شہباز شریف کا مل بیٹھنے کا عندیہ

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک سے روانہ ہو گئے ہیں، عدالت عالیہ میں سماعت ساڑھے 5 بجے شروع ہونی ہے۔


متعلقہ خبریں