عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے، مریم نواز


لاہور: پاکستان مسلم لیگ لیگ (ن)  کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان حلف دے کہ وہ ہر پیشی پر آئے گا تو اسے گرفتار نہ  کیا جائے، اگر مقدمات جھوٹے ہیں تو عمران خان عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کرے۔

عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا عمران خان کو گرفتار نہ کیا جائے، مقدمات چلائے جائیں، وہ گرفتاری سے بچنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے، یہ سیاسی نہیں عسکری جماعت ہے، یہ پاکستان میں خانہ جنگی کا ایجنڈا لیکر فارن قوتوں کے ذریعے لانچ ہوئے، ایک شخص نے قانون، آئین کو پاؤں کی جوتی کے نیچے رکھا ہواہے، سوال پوچھتی ہوں کہ یہ تفریق کیوں ہے؟ عمران خان کے ہاتھ جرائم سے رنگے ہوئے ہیں لیکن عدالت پیش نہیں ہو رہا ہے، جس ملک میں انصاف ہو گا اس ملک میں جمہوریت بھی آگے بڑھے گی۔

مریم نواز نے کہا یہ حکومت ایسی کوئی شرط نہیں مانے گی جس سے پاکستان کی سالمیت پر آنچ آئے، جس طرح دہشت گرد جماعت کے ساتھ ڈیل کرنا ہے اسی طرح عمران خان کے ساتھ کرنا چاہیے، اس کو سیاسی جماعت سمجھ کر ڈیل کرنا اس ملک کو ختم کرنا پڑے گا، اسٹیٹ عمران خان کو پکڑنا چاہے تو 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، عمران خان کے ساتھ دہشت گردوں کی طرح ڈیل کیا جائے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا میری ذمہ داری پارٹی کی ہے، میں حکومت کا حصہ نہیں ہوں، سوال پوچھ سکتی ہوں، جنرل (ریٹائرڈ) فیض اور جنرل (ریٹائرڈ) باجودہ نے جو کیا وہ خود اس کا اعتراف کر چکے ہیں، میں اس معاملے پر اپنا مؤقف تفصیل سے دے چکی ہوں، یہ ادارے کی بدنامی کا باعث بنے ہیں۔

انہوں نے کہا میں خیالی سروے پر نہیں جاتی، کہاں گئے وہ لوگ جو ریلی میں بھی نہیں آئے، الیکشن ہوں گے تو پتہ چلے گا مقبول کون ہے؟ سروے کے بعد پتہ چلا ہے کہ الیکشن میں مسلم لیگ ن جیتے گی۔ انہوں نے کہا عمران خان نے معیشت تباہ کرنے، دہشتگردی لانے اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، گزشتہ 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا کو جھوٹے انٹرویو ز دے رہا ہے، یہ دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس 18 تاریخ تک کی ضمانت ہے۔

اگر عمران خان ایماندار نہیں تو سامنے والے اس سے بھی برے ہیں،فیصل واوڈا

ن لیگی رہنما نے کہا لوگوں کو کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کر کے بلوچستان بھیجنا چاہتے ہیں، عمران خان کو گرفتار کر کے بلوچستان  بھیجنا نہیں بلکہ عدالت میں پیش کرنا ہے، فیصلہ سامنے دیوار پر لکھا ہوا ہے اس لیے وہ پیش نہیں ہوتا۔ انہوں نے استفسار کیا سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کبھی آپ نے پیٹرول بم دیکھا؟ ایک صوبے کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا زمان پارک میں جو کچھ دیکھنے کو ملا کبھی ایسا ملکی تاریخ میں نہیں ہوا، سیاست دان کسی خاص کاذ کیلئے پھانسی کا پھندہ بھی قبول کرتے ہیں، سیاسی قائدین نے جمہوریت کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں، زمان پارک میں ریاست کے خلاف کھلے عام بغاوت ہوئی، اپنے آپ کو سیاسی لیڈر کہنے والے کی حرکتیں سب نے دیکھی لیکن اس جماعت کی تاریخ میں یہ سب پہلی بار نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا قانون کے سامنے پیش ہونے سے بچنے کیلئےریاست پر دھاوا بولا گیا، عمران خان نے ریاستی رٹ چیلنج کی، بغاوت کو ہوا دی، جسٹس کھوسہ نے نواز شریف کو شرمناک القابات سے نوازا، زمان پارک میں مسلح جتھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ڈنڈے برسائے، عمران خان کو سہولت دینے والوں کی باقیات موجود ہیں۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا نواز شریف دل کے عارضے کے باوجود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، پورا شریف خاندان ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہوا کوئی بہانہ نہیں کیا، ریاست خون خرابہ نہیں چاہتی لیکن اب ریاست کو اداروں کے ساتھ سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا، ریاست کو اس کے اوپر سے سیاسی جماعت کا لیبل ہٹانا ہوگا، اس کو کالعدم جماعت کے طور پر ڈیل کیا جانا چاہیے، اگر یہ نہیں ہوتا تو اس حکومت پر بہت بڑا سوال کھڑا ہو گا۔

انہوں نے کہا عدالت بلا رہی ہے تو پیش ہو جاؤ تمہیں کوئی گرفتار نہیں کرے گا، زمان پارک میں دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں، میں نے تصاویربھی دیکھی ہیں ان دہشت گردوں کی جو زمان پارک میں ہیں لیکن وہاں صرف دہشت گرد اور جتھے والے لوگ ہی نہیں ہے کچھ معصوم لوگ بھی ہیں، ریاست کو اپنے لوگوں کی فکر ہے، زمان پارک میں سیاسی ورکرز بھی موجود ہیں جن کا ہمیں احساس ہے، لوگوں کو کہا جیلیں بھرو، گرفتاری دو، خود جیبیں بھرتے رہے، عمران خان اپنی چوری بچانے کیلئے لوگوں کے بچوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہر بیماری کی جڑ عمران خان ہے، معیشت کی تباہی، آئی ایم ایف ڈیل اور لاقانونیت کے ذمہ دار عمران خان ہیں، مجھے تکلیف ہوتی ہے جب میں اس کا نام لیتی ہوں، 2014 میں بھی عمران خان نے امپائرکی انگلی پکڑا رکھی تھی،عمران خان کو صادق و امین کے سرٹیفکیٹ دیے گئے۔ انہوں نے استفسار کیا کچے کے علاقے میں اور زمان پارک میں جو ہو رہا ہے اس میں کیا فرق ہے ؟ کچے میں پولیس جب ڈاکوؤں کو پکڑنے جاتی ہے تو وہ پولیس پر حملہ کرتے ہیں، زمان پارک کی صورت حال بھی کچے کے علاقے سےمختلف نہیں ہے، 2018 میں بھی اپنی حکومت کے دوران عمران خان نے پاکستان کی معیشت پر حملہ کیا، جب عمران کو معلوم ہوا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو اس نے سائفر کی جھوٹی کہانی بنائی۔

انہوں نے کہا زلمے خلیل زاد نے عمران خان کے حق میں بیان دیا، زلمے خیل زاد کو کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولے، زمان پارک میں بیٹھا شخص کارکنان کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسا رہا ہے، عمران خان نے معیشت تباہ کرنے، دہشت گردی لانے اور انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عمران خان 3 دن سے انٹرنیشنل میڈیا کو جھوٹے انٹرویو زدے رہا ہے، یہ دنیا سے جھوٹ بول رہا ہے کہ میرے پاس 18 تاریخ تک کی ضمانت ہے۔

عمران خان اور شہباز شریف کا مل بیٹھنے کا عندیہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا جب عمران کو معلوم ہوا کہ اس کی حکومت جا رہی ہے تو اس نے سائفر کی جھوٹی کہانی بنائی، اس کے اپنے بچے لندن میں محفوظ مقامات پر بیٹھے ہوئے ہیں، یاسمین راشد آڈیو میں کہہ رہی ہیں جواحتجاج میں شریک نہیں ہوگا اسے ٹکٹ نہیں دیں گے، کہہ رہے ہیں جو جتھے لائے گا اس کو ٹکٹ ملے گا، زمان پارک کے بنکر میں بیٹھ کر لوگوں کو کہا جارہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں پر پیٹرول بم پھینکو۔ انہوں نے الزام عائد کیا عمران خان نے زمان پارک میں کلعدم تنظیم کے کارکنان کو پناہ دی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں