عمران خان کی عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

عمران خان کی کل عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 18 مارچ کو عدالتی پیشی کی جگہ تبدیل کر دی گئی ہے۔

عدالت نے زمان پارک آپریشن کی درخواست نمٹا دی، عمران خان کمرہ عدالت سے روانہ

سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی گئی ہے جس کی وجہ سے سماعت ایف ایٹ کچہری میں نہیں ہو گی۔

چیف کمشنر نے اپنے اختیارات استعمال کے تحت توشہ خانہ کیس کی سماعت کچہری سے کمرہ عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کردی ہے اور نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ عمران خان کل ایف ایٹ کچہری کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس جی11 پیش ہوں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے ایف ایٹ عدالتوں کو سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

عمران خان کو پکڑنا 5 منٹ سے زیادہ کا کام نہیں، دہشتگردوں کی طرح ڈیل کیا جائے، مریم نواز

علاوہ ازیں اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی شخص کے اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ جی الیون ون اور جی ٹین ون کی طرف غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، شہری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری مشکوک سرگرمی کے متعلق اطلاع فوری طور پر پکار 15 پر دیں۔


متعلقہ خبریں