عمران خان کا ذاتی باورچی سفیر گرفتار


لاہور: زمان پارک میں پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف آپریشن کے دوران  عمران خان کے ذاتی باورچی کو بھی گرفتار کر لیا۔

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ خان صاحب کے باورچی کو پر تشدد کیا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا۔

زمان پار ک کے اطراف انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، فرخ حبیب نے الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے۔

بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامہ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں