ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں، سرفراز بگٹی


ڈیرہ بگٹی: سابق وزیرداخلہ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اگرصوبے میں الیکشن ملتوی نہیں ہوتے تو ہم انتخابات کے لئے تیار ہیں اور یہ وقت ہے کہ عوام ووٹ کا درست استعمال کریں۔

انہوں نے سوئی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد انٹخابات ایک ماہ ملتوی کیے گئے تھے اب بھی ہوسکتا ہے کہ انتخابات کی تاریخ  آگے چلی جائے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ الیکشن کرانے کی تیاریاں تو کی جارہی ہیں لیکن اہم پہلوؤں کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جا رہی، افسوس کا مقام ہے کہ میرے حلقہ کے کئی پولنگ اسٹیشنوں پر پانی اور بجلی کی سہولتیں دستیاب نہیں۔

میرسرفراز بگٹی کی اپنے آبائی علاقے میں آمد پر ڈسٹرکٹ چئرمین میرغلام نبی بگٹی سمیت قبائلی عمائدین اور پارٹی ورکرز نے ان کا  شانداراستقبال کیا اور انہیں دولی سے جلوس کی شکل میں پاکستان ہاؤس سوئی لایا گیا، ا س موقع پرسینکڑوں گاڑیوں کا جلوس بھی موجود تھا۔


متعلقہ خبریں