لاہور:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہے، جس میں ایک نوجوان ڈنڈا اٹھائے پولیس والوں کے سامنے کھڑا ہے، ہم نیوز نے اس شخص کا پتہ چلا لیا۔
کبی موقع آیا تو جان بی دو گا خان صاحب مجھے ہر مشکل وقت میں اپنے آس پاس موجود سمجی گا مجھے جب تک زندہ ہوں اسے ہی لڑتا رہو گا pic.twitter.com/FEfEENfuY2
— Muhammad Faisal (@Muhamma76265116) March 19, 2023
گزشتہ دنوں زمان پارک میں پولیس نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرانے کے لئے ایکشن لیا تھا، جس پر کارکنوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک آدمی موجود ہے اور پولیس والوں کو للکار کر کہتا ہے کہ آ جاؤ اوہ امریکہ کے غلاموں یہاں ہم بہت انجوائے کر رہے ہیں۔
Another video of @Muhamma76265116 🫡 pic.twitter.com/dnmvq6ygIv
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 19, 2023
اس پی ٹی آئی کارکن کا نام محمد فیصل ہے، کچھ گھنٹے قبل بھی اس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ کبھی موقع آیا تو جان بھی دوں گا خان صاحب مجھے ہر مشکل وقت میں اپنے آس پاس موجود سمجھئے گا، جب تک زندہ ہوں ایسے ہی لڑتا رہوں گا۔