بجوات سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے دو خواتین شہید


سیالکوٹ: بجوات سیکٹر پر بھارتی گولہ باری سے دو خواتین شہید ہو گئی ہیں جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی گولہ باری سے ایک بچی اورخاتون زخمی ہوئیں جنہیں فوری پرسی ایم ایچ اسپتال سیالکوٹ منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبرنہ ہو سکیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں بھارتی گولہ باری سے اب تک 26 شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ورکنگ باؤنڈری کے علاقہ باجرہ گڑھی میں بھارتی مظالم کے خلاف شہریوں نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکا نے بھارت مخالف جبکہ پاک فوج  اور رینجرز کے حق میں نعرے لگائے، مظاہرین نے بھارت مخالف بینرز اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔

احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین کی جانب سے ہندوستانی پرچم نذرآتش کیا گیا اور بھارتی حکومت کے خلاف  نعرے بازی بھی کی گئی۔

حالیہ واقعہ سے پانچ روز قبل پاک بھارت دائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے مابین جنگ بندی معاہدے کی پاسداری پراتفاق رائے کیا گیا تھا تاہم بھارت کی جانب سے بجوات سیکٹرمیں گولہ باری کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت ایک مرتبہ پھر اپنے وعدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں