اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں پر بیان کیوں دیا؟ عوام کو اعتماد میں لیا جائے، شاہ محمود

اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں پر بیان کیوں دیا؟ عوام کو اعتماد میں لیا جائے، شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر خزانہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اسحاق ڈار نے ایٹمی اثاثوں پرسینیٹ میں کھڑے ہوکر بیان کیوں دیا؟

جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنا تھا یا بلوچستان لیکر جانا تھا، عمران خان کا الزام

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسحاق ڈار کے بیان نے ملک میں ایک بحران کو جنم دیا، رضا ربانی بھی ان کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پاکستانی عوام کو اس پر اعتماد میں لیا جائے۔

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا اسحاق ڈار کے بیان کی وضاحت ضروری ہے، سوال یہ ہے کہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں ایسا بیان کیوں دیا ؟ قوم جاننا چاہتی ہے کہ حکومت سے آئی ایم ایف نے کیا کیا مطالبات کیے ہیں؟

پی ٹی آئی کارکن کالعدم تنظیم سے بھرتی کیے گئے، مریم نواز کا الزام

انہوں نے کہا اسحاق ڈار سینیٹر اور وزیر خزانہ ہیں، وہ ایٹمی اثاثوں کی بات کر رہے ہیں، ہمارا ایٹمی نظام نہ صرف محفوظ ہے بلکہ انٹرنیشنل معیار پربھی پوراترتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا لاہور میں چادراور چہاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، مریم نوازمطالبہ کررہی ہیں کہ پی ٹی آئی کو کالعدم قرار دیا جائے، ہم معاملات کو سیدھا کرنا چاہتے ہیں اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا لاہور پولیس نے ہائیکورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی، امجد خان نیازی پر تشدد کیا گیا۔

عمران خان کے خلاف ایک اور مقدمہ درج

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا پولیس آپریشن کیا گیا تو اس وقت زمان پارک کی رہائش گا ہ پر عمران خان کی اہلیہ اور ملازمین کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں