محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی

rain report

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، پنجاب، سندھ اورآزاد کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اوربوندا باندی کی امید کی جارہی ہے، بلوچستان میں بارشوں کے سیلابی ریلوں سے کئی افراد جاں بحق بھی ہو چکے ہیں، وہاں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجگور، سبی،کیچ،نوکنڈی،تربت، آواران اور مکران میں بارش متوقع ہے، مری،گلیات،اٹک، راولپنڈی،چکوال،جہلم، خوشاب، لاہور،گجرات، نارووال، سیالکوٹ،میانوالی اور سرگودھا میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عمر کوٹ، ٹھٹھہ،کراچی، مٹھی، بینظیر آباد، میرپورخاص، بدین، سانگھڑ، تھرپارکر، حیدرآباداور دادو میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیاہے۔

سوات، دیر، مالاکنڈ، مانسہرہ،ایبٹ آباد،بالاکوٹ، کوہاٹ،کوہستان، پشاور، مردان، کرم، وزیرستان،ڈی آئی خان، بنوں،گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں