رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کار کا اعلان

Government offices

60 ہزار سے کم تنخواہ والے گریڈ 1 سے 4 تک کے سرکاری ملازمین کیلئے بڑا اعلان کردیا گیا


رمضان المبارک کیلئے وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار جاری کردیے گئے ۔

اس ضمن میں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی سرکاری دفاتر کے اوقات کار پیر سے جمعرات صبح 7:30 سے دن 1:30 بجے تک ہوں گے ۔

جمعہ کو دفاتر کے اوقات کار صبح 7:30 سے دن 12 بجے تک ہوں گے۔

رمضان کا چاند 29 شعبان کو نظر آنے کا امکان

دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے رمضان کا چاند 22 مارچ کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب دس بج کر 23 منٹ پر ہو گی۔

22 مارچ کو مغرب کے وقت چاند کی عمر بیس گھنٹے سے زائد ہو گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج 6 بج کر 41 منٹ پر غروب جبکہ چاند 7 بج کر 32 منٹ پر غروب ہو گا۔

اگر چاند 22 مارچ کو نظر آ جاتا ہے تو پھر یکم رمضان المبارک بروز جمعرات 23 مارچ کو ہو گا۔

 

 

 


متعلقہ خبریں