رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کا امکان

بارش

ملک بھر میں رواں ہفتے کے دوران مزید بارشوں کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مضبوط مغربی لہر 21 مارچ سے پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہےجوکہ 22 مارچ کو ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔

اس لہر کے باعث اسلام آباد اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں 21 سے 24 مارچ کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان میں 21 شام سے 24 مارچ کے دوران کوئٹہ، ژوب، زیارت، خضدار، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، دالبندین، نوکنڈی، پنجگور، قلات، گوادر، لسبیلہ اورسا حلِ مکران میں اکثر مقامات پر آندھی/گرج چمک کے ساتھ تیزبارش اور چند مقامات پر موسلادھاربارش کا بھی امکان ہے ۔

15 مارچ سے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی

خیبر پختونخوا میں 21 سے 24 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، شانگلہ، بونیر، ہری پور، کرک، پشاور، کوہاٹ، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، مہمند، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں/گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلا دھار /ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
کشمیر/گلگت بلتستان میں 21 سے 24مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقا مات پر تیز بارش/ژالہ باری کی بھی توقع۔ گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر) میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

اس کے علاوہ سندھ میں 21 سے 23 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدرآباد، سانگھڑ، مٹھی، ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، دادو اور کراچی میں آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش/ ژالہ باری کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں