سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان


پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں ایک تقریب کے دوران معروف ادیب و دانشور انور مقصود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو، آن لائن جب خبر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کون سی خبر سچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا، جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم بول کے لیے آفر دی۔

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے دو روز میں 220 کروڑ کما لیے

اس موقع پر انور مقصود نے سوال کیا کہ آپ کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں جس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک فلم آئی ہے۔جواب کے دوران تھوڑا وقفہ دیتے ہوئے دوبارہ کہا کہ میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہ ہے کہ لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں،


ٹیگز :
متعلقہ خبریں