امسال صدقہ فطر و فدیہ صوم کتنا ہو گا؟


لاہور: دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم300روپے ادا کیا جائے۔

کفارہ صوم کیلئے60 روزے یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلایاجائے۔دارالافتاء جامعہ نعیمیہ کے مفتیان کرام کے بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہاکہ اس سال صدقہ فطر وفدیہ صوم گندم کے حساب سے300 روپے فی کس ہے اسی طرح جواستعمال کرنیوالوں کو 450 روپے، کھجورکے حساب سے 1600 روپے،کشمش کے حساب سے 2500 روپے اور منقہ کے حساب سے 5 ہزار روپے ہوگا۔

30 روزوں کا فدیہ بالترتیب گندم کے حساب سے 9000 روپے، جو کے مطابق 13500 روپے، کھجورکے حساب سے 4800 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 7500 ہزار روپے اورمنقہ کے حساب سے 150000 روپے اداکرنا ہوگا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یاپھر60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔سرکاری سبسڈی والاآٹااستعمال کرنے والے صدقہ فطر وفدیہ صوم150ادا کرسکتے ہیں۔

لاہور کے علاوہ دیگر شہروں میں رہنے والے متعلقہ اجناس کی مقامی قیمت کی مناسبت سے صدقہ فطر اورفدیہ صوم اداکریں۔گندم کانصاب آدھاصاع ہے جو ایک کلو9سوگرام ہے۔جبکہ جو ایک صاع ہے جوکہ 3کلو840گرام ہے۔مخیر حضرات اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کریں۔


متعلقہ خبریں