الیکشن 2018 میں پاکستان کا مستقبل پوشیدہ ہے، احسن اقبال


نارووال: سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ  الیکشن 2018 میں پاکستان کا مستقبل پوشیدہ ہے۔

نارووال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سے پانچ برس قبل بجلی نہیں تھی، ملک اندھیروں میں ڈوب چکا تھا جبکہ اگر آج  دیکھا جائے تو ناصرف  کارخانے چل رہے ہیں بلکہ مزدوروں کو روزگار بھی مل رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ 65 سالوں میں پاکستان میں 18 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی جس میں سے گزشتہ پانچ برس میں دس ہزار میگاواٹ بجلی بنانے کے کارخانے تو ہم نے لگائے، عوام بتائیں کیا یہ تبدیلی نہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان میں ملکی معیشت کی مضبوطی کی وجہ بنا اور یہ بھی ہمارے دور حکومت میں ممکن ہوا اور یہی نہیں مسلم لیگ ن نے ملک بھرمیں سڑکوں کے جال بچھا دیے ہیں جو ایک بڑا کارنامہ ہے۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ اللہ تعالی نے دوسری زندگی عطا کہ ہے موقع ملا تو پہلے سے زیادہ ملک و قوم کی خدمت کروں گا۔


متعلقہ خبریں