دہشتگردی کے مقدمات، عاطف خان، شاہ محمود کو ضمانت مل گئی


عدالت نے تحریک انصاف کے  رہنما شاہ محمود قریشی اور عاطف خان کو  دہشتگردی کے مقدمات میں ضمانتیں دے دیں

عمران خان کی جوڈیشل کمیشن آمد پر دیگر پی ٹی آئی رہنماوں سمیت عاطف خان پربھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں  4 اپریل تک ضمانت دے دی۔

دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت نے  کار سرکار  مداخلت، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاج  کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر دی،  تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات میں عبوری ضمانت  10اپریل تک منظور ہوئی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جج جواد عباس نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ ایف آئی آر میں کیا الزام ہے؟ وکیل علی بخاری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی ایما اور سازش پر احتجاج ہوا، جج نے پوچھا سازش کا گواہ کون ہے؟ جج جواد عباس نے کہا دیکھ لیتے ہیں کس نے سازش کی اور کس نے حکم دیا۔

ہفتے کے روز توشہ خانہ کیس میں حاضری پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کارکنان اور پولیس  کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ اس دوران پولیس کی گاڑیوں سمیت نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا، جس پر تحریک انصاف کے رہنماوں پر مختلف تھانوں میں مقدمات درج کئے گئے۔

پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات میں کارسرکار میں مداخلت،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل تھیں۔

دہشتتگردی کے ایکٹ کے تحت بنائے گئے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور،مرادسعید،شبلی فراز،عمرایوب،حسان نیازی سمیت17رہنماکو نامزدکیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں