وزیراعظم کی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دینے کی ہدایت


اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی وزیر تعلیم پر زور دیا ہے کہ جدید تعلیم کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کو فروغ دیں۔

چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، عمران خان

انہوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آج جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے اچھا قدم لیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے کہا اساتذہ کی تربیت اس معیار کی نہیں ہے جو ہونی چاہیے، ان کی تربیت کے معیار کو بہتر بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا ایسا بھی نہیں لگتا کہ رواں برس اس کے لیے تیزی سے اقدامات کیے گئے ہوں۔

انہوں نے زور دے کر کہا وفاقی وزیر تعلیم کو صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیچرز ٹریننگ کا مربوط پروگرام بنانا چاہیے جس میں اساتذہ کو ٹیبلیٹس دیے جائیں، طلبا اور اساتذہ کی حاضری کو ڈجیٹائیز کیا جائے، ریگولر بچوں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

میاں شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا سال رواں پورے پاکستان میں قابل و ہونہار بچوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دینے جارہے ہیں جو آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ اگر بچوں اور بچیوں کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے تو ان کے ہاتھوں میں لاکھوں لیپ ٹاپ دینے ہوں گے، ملک میں آئندہ کے ہونہار معمار جدید تعلیم کے اصلوب سے روشناس ہوں۔

انہوں نے کہا وزیر تعلیم صوبائی اور نجی اداروں سے مل کر ووکیشنل ٹریننگ سینٹر بنائیں کیونکہ اسلام آباد تک آپ کی حدود بہت تھوڑی ہیں، اصل کام صوبوں کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھانا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی سے نقصان کا تخمینہ سامنے آ گیا

وزیراعظم نے کہا ہمیں بچوں اور بچیوں پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی اس کے لیے ہوٹلز، ٹیکسٹائل انڈسٹریز، سلائی کڑھائی اور موٹر مکینک کمپنیوں کی خدمات حاصل کریں، فی کس بچہ یہ بچی ان کو فیس ادا کریں تا کہ وہ کمپنیاں ان کی تربیت کریں۔ انہوں نے واضح طور پر کہا حکومت کا یہ کام نہیں کہ عمارات تعمیر کرائے، مشینیں منگوائے اس میں کرپشن ہو اور وقت کا نقصان ہو لہٰذا ملک کے بہترین اداروں کی  خدمات حاصل کی جائیں کیونکہ ایسا پروگرام ہم نے پنجاب میں شروع کیا تھا جو پورے صوبے تک پھیل گیا تھا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا کہ جن بچے اور بچیوں کے والدین اس دنیا سے چلے گئے ہیں ان کے سروں پر شفقت کا ہاتھ رکھنا اور ان کی تعلیم کا انتظام کرنا ہمارا فرض ہے، وہ بہت ذہین بچے ہیں مگر ان کے پاس سرمایہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہیں، بلوچستان کے بچوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دانش اسکولوں کا انتظام کریں گے تا کہ ان کو بھی احساس ہو کہ وہ ترقی کے سفر میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دانش اسکول سے غریب طلبہ کو تعلیم کی مفت سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

حکومت کا تشدد میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ملک کے بہتر مستقنل کیلئے بچوں کی جدید تعلیم و تربیت اجتماعی اور قومی ذمہ داری ہے، تعلیم کا فروغ کا ہمارا مقصد حیات ہونا چاہیے۔


متعلقہ خبریں