لاہور ہائیکورٹ، نیب مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور


لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کی نیب مقدمات میں 10 روز تک کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ منگل تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

چھپ کر عدالت پہنچا ہوں، عمران خان

عدالت عالیہ لاہورکے جج جسٹس علی باقر نجفی نے نیب مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دائر درخواست برائے قبل از گرفتاری ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے کہا ہم آپ کو حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں  اور امید کرتے ہیں کہ آپ عدالتی حکم پرعمل درآمد کریں گے۔

اس موقع پر عدالت میں موجود عمران خان نے مؤقف اختیا رکیا 50 سال میں میرے خلاف ایک مقدمہ نہیں تھا اب 100 کے قریب ہوگئے ہیں، مجھے ٹکٹس دینے کا وقت نہیں مل رہا ہے، میری الیکشن مہم عدالت سے ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ سے دوسری عدالت تک ہورہی ہے، میرا سارا وقت وکلا سے مشاورت میں گزر جاتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل سلمان صفدر کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا گیا توشہ خانہ کیس میں پہلے سے ہی ایک ادارہ تحقیقات کر رہا ہے اور ٹرائل بھی چل رہا ہے، نیب نے بھی توشہ خانہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ اتنے کیسز ہوگئے ہیں کہ وکلا کو بھی معاونت کے لیے وقت نہیں مل رہا ہے، عمران خان کے خلاف کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

حکومت کا تشدد میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

عمران خان کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کم از کم 15 دن کا وقت دیا جائے، ہم نے اسلام آباد میں پیش ہونا ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا آپ کو کتنے روز درکار ہوں گے ؟ سلمان صفدر ایڈووکیٹ نے اس پر کہا زمان پارک کے باہر روز نیب کی ٹیم آجاتی ہے۔

دائر درخواست کی سماعت کرنے والے جسٹس علی باقر نجفی نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے اسلام آباد کب جانا ہے ؟

عدالت میں موجود چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اس موقع پر کہا اتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں پیش ہونا ہے؟ مقدمات کی سنچری ہونے والی ہے۔

حکومت کا عمران خان کے خلاف مقدمات پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شہباز رضوی نے اس پر عمران خان نے کہا اس سنچری کی طرف نہ جائیں تو اچھا ہے۔


متعلقہ خبریں