نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ


راولپنڈی: نئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) حسن بیگ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا دورہ کیا۔

اپنے عہدے کا چارج لینے کے بعد ان کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا یہ پہلا دورہ تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق ڈی جی سی اے اے نے ائیرپورٹ پرمسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اورانتظامیہ کو صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی اور کھانے کی فراہمی یقینی بنانے سمیت مسافروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی جی سی اے اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ انتظامیہ کو مزید ہیلپ ڈیسک اور ٹرمینل بلڈنگ کے مختلف مقامات پر مزید نشانات راہ (سائن ایج) لگانے کی ہدایات بھی دیں اور یہ بھی کہا کہ مسافروں کو روڈ ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں سے رابطوں کو تیز کیا جائے۔

سی اے اے نے بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل نے اپنے تفصیلی دورے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سہولتوں اور خدمات کوعالمی معیار کے مطابق  بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔


متعلقہ خبریں