لندن پلان عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، فرخ حبیب


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لندن پلان عمران خان کو راستے ہٹانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے ہم نیوز کے پروگرام “پاور پالیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان قاتلانہ حملے سے پہلے ہر عدالت میں پیش ہوتے رہے۔ لندن پلان بنا ہوا ہے کہ عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے اور پہلے ان کا پلان تھا کہ عمران خان کو کسی مقدمے میں نااہل کیا جائے اور اب یہ پلان بنا رہے ہیں کہ کسی طرح پارٹی پر پابندی لگائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے میں ان کی بدنیتی شامل ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان پر حملے کا خدشہ تھا اور ان کی ساری حکمت عملی خوف کی بنیاد پر ہے جبکہ ان کی نااہلیا ں سامنے آرہی ہیں جس کی وجہ سے یہ عوام میں غیر مقبول ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان، دہشت گردی کیخلاف آپریشن، بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں روز اضافہ ہو رہا ہے اور اب تو عمران خان کی ساری سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ 8 مارچ کو پولیس لوگوں کی گاڑیاں توڑ رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کے وانٹ جاری ہوتے ہیں جس پر عملدرآمد نہیں ہوتا، جوڈیشل کمپلیکس میں پرامن لوگوں پر شیلنگ کی گئی اور ہمارے اوپر آئے روز مقدمات بن رہے ہیں جبکہ ہماری حکومت میں 3 لانگ مارچ ہوئے لیکن کوئی پتہ نہیں ٹوٹا۔ جوڈیشل کمپلیکس میں تصادم کا ماحول بنا کر عمران خان کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا اور نگران حکومت الیکشن سے ہٹ کر سارے کام کر رہی ہے،۔


متعلقہ خبریں