پاکستانی گلوکار کو ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ

کرنسی نوٹوں

لاہور: برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو دھوکا دہی کا جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دے دیا۔

نامور نغمہ نگار ایس ایم صادق نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی عدالت نے پاکستانی گلوکار اکرم راہی کو 2 میوزک کمپنیوں مووی باکس اور اورینٹیل اسٹار کے ساتھ دھوکہ دہی پر جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی گلوکار کو 3 اپریل تک ایک لاکھ 50 ہزار پونڈ ادا کرنے کا حکم جاری کیا جبکہ مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ روپے جرمانہ دینا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں، ماہرہ خان

ایس ایم صادق نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنی کتاب میں نہ صرف جگا اور سیف الملوک لکھنے کا دعویٰ کیا ہے بلکہ میرے بھی 250 سے زیادہ مشہور گانے اپنی کتاب میں شامل کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اکرم راہی نے اپنے سیکورٹی گارڈ کے نام پر جعلی پیپر بنائے اور عدالت میں جعلی کاغذات پیش کیے۔ دھوکہ دہی ثابت ہونے پر برطانیہ کی عدالت نے گلوکار کو ایک لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ 3 اپریل تک جمع کرانے کا حکم دیا۔

ایس ایم صادق کے مطابق انہوں نے بھی پاکستان کی عدالت میں اکرم راہی کے خلاف مقدمہ کر رکھا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مجھے بھی عدالت سے انصاف ملے گا۔


متعلقہ خبریں