بینکوں میں 4 دن کی چھٹیاں

State bank

کراچی: تمام نجی و سرکاری بینک زکوٰۃ کی کٹوتی کے سلسلے میں 24 مارچ کو بند رہیں گے۔

اگر رمضان المبارک 23 مارچ سے شروع ہوتا ہے تو بینکس اس روز زکوٰۃ کٹوتی نہیں کر سکیں گے، اسی وجہ سے اسٹیٹ بینک نے جمعہ 24 مارچ کو زکوٰۃ کٹوتی کیلئے تمام سرکاری و نجی بینکس بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے، بینکس عوام سے لین دین کے لئے بند ہوں گے، عملہ بینکوں میں موجود ہو گا۔

اس طرح 23 مارچ سے 26 مارچ تک چار دن بینک عوام سے لین دین کے لئے بند ہوں گے، 25 اور 26 مارچ کو بینکوں کی ہفتہ وار چھٹیاں ہیں۔

اس طرح تمام بینک پیر 27 مارچ سے صبح 9 بجے عوام سے لین دین کے لئے کھلیں گے۔


متعلقہ خبریں