ایک اور ملک میں رات گئے چاند نظر آنے کا اعلان

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

فوٹو: فائل


کابل: افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

پاکستان کی طرح افغانستان میں بھی رات گئے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق رات سوا 11 بجے چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا۔

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق چاند کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد جمعرات کو پہلا روزہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت اور بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ جمعہ کو ہوگا

پاکستان میں بھی رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان رات 10 بجے کے بعد کیا۔


متعلقہ خبریں