اے سی کا کپڑا ٹی وی پر ڈالو، عدنان صدیقی کا رات گئے چاند نظر آنے پر ردعمل


مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے رات گئے مشاورت اور شہادتوں کی تصدیق کے بعد چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔

اسی حوالے سے انسٹاگرام پر اداکار عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ٹی وی دیکھنے میں مصروف ہیں، ایسے میں ایک نوجوان دوڑتا ہوا آتا ہے اور رمضان کا چاند نظر آنے کی خوشخبری سناتا ہے، اس موقع پر اداکار فوراً ٹی وی بند کرنے کا کہتے ہیں۔

اس موقع پر اداکار عدنان صدیقی اٹھتے ہوئے فوراً میز پر رکھی ہوئی ٹوپی پہنتے ہیں اور بوکھلائے ہوئے انداز میں اپنے نوکر کو آواز دینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ دیر کے لئے نام بھول جاتے ہیں، پھر اسے آواز دے کر کہتے ہیں کہ اے سی کا کپڑا ٹی وی ڈالو۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ آپ سب کو چاند بہت بہت مبارک ہو، اللہ تعالیٰ آپ کی عبادات اور صدقات کو قبول فرمائیں اور جو آنے والے دنوں میں آپ کریں گے، اللہ تعالیٰ وہ بھی قبول فرمائیں، آپ سب کو رمضان مبارک ہو۔


متعلقہ خبریں