عوام کی پسندیدگی کا فیصلہ الیکشن میں ہو گا، گورنر سندھ


کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ کوشش یہی ہونی چاہیے کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں اور کوئی انہیں سبوتاژ نہ کر سکے تاہم عوام کی پسندیدگی کا فیصلہ الیکشن میں ہی ہوگا۔

پی ایس پی کے افطار ڈنرمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو بھی الیکشن جیتے گا پاکستانیوں کو اس سے امید ہوگی، بس اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ ایسا کچھ نہ ہو جس سے غیرجمہوری قوتیں فائدہ اٹھا سکیں۔

گورنرسندھ نے کہا کہ الیکشن اور حکومت کی تبدیلی کا مرحلہ چلے گا جبکہ احتساب کا عمل بھی جاری رہے گا اور رہنا بھی چاہئے۔

انہوں نے پی ایس پی رہنما رضا ہارون سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ باقی افطار پارٹیوں میں بھی گیا ہوں ہرجگہ پی ایس پی  کے بڑے مداح ہیں، میرے خیال میں اب آپ کو ایک جلسہ کرلینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں