الیکشن کمیشن نےا ختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نوٹیفکیشن واپس لے، سپریم کورٹ بار

سپریم کورٹ بار: ایجنڈے کے تحت عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے انعقاد کا الزم مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے الیکشن کمیشن پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انتخابات کا شیڈول واپس لینے کا نوٹیفکیشن واپس لے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا، مریم اورنگزیب

اس حوالے سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت سپریم کورٹ بار نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آئین کی خلاف ورزی سے ملک میں انتشار اور انار کی پیدا ہوگی۔

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات ملتوی، اب پولنگ 8 اکتوبر کو ہو گی

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلہ کرتے وقت آئین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیال نہیں رکھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے سے اپنے آئینی مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی، نگران حکومت 90 دن سے زیادہ کام جاری نہیں رکھ سکتی۔

پنجاب انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے، فواد چودھری

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق جمہوریت کی بحالی اور وقت پر الیکشن حالات کا تقاضہ ہے، تمام اداروں کی ذمہ داری ہے کہ آئین کا تحفظ کریں، تمام آئینی عہدیداروں نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، آئینی ا دارے کی طرف سے آئین کی خلاف ورزی کی اجازت نہ دی جائے۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے نے ملک میں آئینی بحران پیدا کر دیا، شیخ رشید

جاری کردہ اعلامیے کے تحت سپریم کورٹ بار آئین اور عدالت عظمیٰ ٰکے فیصلے کیساتھ کھڑی ہے، جمہوریت کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں