صحافی عامرالیاس رانا کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا گیا


اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب کے دوران معروف صحافی عامرالیاس رانا کو بھی ستارہ امتیاز دیا۔

یوم پاکستان پر ایوان صدر میں اہم شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی،ان معروف شخصیات میں صحافی عامر الیاس رانا بھی شامل تھے۔
ان کو بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

معروف صحافی جاوید چوہدری اور مجیب الرحمن شامی بھی ستارہ امتیاز لینے والوں کی فہرست میں شامل تھے۔

صدرمملکت عارف علوی نے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، لیفٹیننٹ جنرل نعمان ذکریا، سرتاج عزیز، میر حاصل خان بزنجو (ان کے بیٹے نے نشان امتیاز وصول کیا)،جسٹس (ر) بھگوان داس کا اعزاز ان کی بیوہ نے حاصل کیا۔ بلقیس ایدھی کو بھی ہلال امتیاز سے نوازا گیا ان کی بیٹی نے اعزاز وصول کیا۔


متعلقہ خبریں