پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

earthquake

لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے بعد فوری طور پر لوگ اپنے گھروں و دفاترسے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ہیں۔

زلزلہ، آرمی چیف کا پاک فوج کے تمام یونٹس کو تیار رہنے کا حکم

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جلال پور بھٹیاں، لالیاں، چنیوٹ میں محسوس کیے گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے سرگودھا، پنڈ داد نخان، شاہ پور اور صفدرآباد میں بھی آئے ہیں جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر آگئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں زلزلہ، 9 افراد جاں بحق، 44 زخمی

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد سمیت ملک کے متعدد علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں