پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

عدلیہ اور قانونی برادری کی پشست پر کھڑے ہونا ہو گا، عمران خان

ترجمان اینٹی کرپشن شاہدہ ترین کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کو اینٹی کرپشن فیصل آباد ریجن نے 20 مارچ کو صبح 10 بجے طلب کیا تھا لیکن بار بار بلانے پر بھی وہ تفتیشی افسر کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق فرخ حبیب کیخلاف فیصل آباد ریجن میں 3 انکوائریاں جاری ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف منصوبوں میں ٹھیکوں کے عوض رشوت وصول کی۔

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ستیانہ کارپٹ روڈ کے ٹھیکے میں بھاری رشوت وصول کی، روڈ کی تعمیر تاحال مکمل نہیں ہوسکی ہے، متعدد مرتبہ نوٹسز دینے پر بھی پیش نہ ہوئے، اب گرفتاری ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو بڑے آئینی بحران سے بچایا، مریم اورنگزیب

ہم نیوز اس ضمن میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات اور پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا مؤقف جاننے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں