اسلام آباد ہنگامہ آرائی کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

Rana Sanaullah

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ہنگامہ آرائی کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی آئندہ 14 دن میں تفتیش مکمل کرے گی۔

عمران خان کو مبینہ قتل کی دھمکیاں،حکومت پنجاب کا تحقیاتی کمیشن تشکیل

انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی کا بھی ایک ایک نمائندہ جے آئی ٹی کا رکن ہو گا، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد اویس احمد بھی جے آئی ٹی کے ممبر ہوں گے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا جے آئی ٹی 14 دن میں تفتیش مکمل کر کے چالان عدالتوں میں پیش کرے گی، عدالتوں پر حملے کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا عمران خا ن نے عدالتوں پر دانستہ طور تیاری کر کے حملے کیے ہیں جب کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں طلب تھے۔

وزیر داخلہ نے کہا ایسا ماحول پیدا کیا گیا کہ عدالت مجبور ہو اور ان کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کرے، عمران خان مسلح جتھہ لے کے آئے، یہ لوگ باقاعدہ جوڈیشل کمپلیکس میں زبردستی داخل ہوئے، جوڈیشل کمپلیکس میں غنڈہ گردی کی گئی۔

الیکشن کمیشن نےا ختیارات کا ناجائز استعمال کیا، نوٹیفکیشن واپس لے، سپریم کورٹ بار

انہوں نے کہا عمران خان نے قانون کا سامنے کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے، وہ جوڈیشل کمپلیکس میں مسلح جتھہ لیکر گئے، ا نہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ کےمین گیٹ کو توڑا، کورٹ روم تک انہوں نے چیزوں کو نقصان پہنچایا، پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا۔

رانا ثنااللہ نے کہا تھانہ رمنا میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 18 مارچ کو مسلح جتھے کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، انہوں نے ملازمین کی گاڑیوں کو آگ لگائی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے واضح طور پر کہا تمام شرپسند لوگ جنہوں نے عدالت پر حملہ کیا انہیں گرفتار کیا جائے گا، ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات چلائے جائیں گے۔

پاک فوج کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنانیوالوں کیخلاف خصوصی ٹاسک فورس بنانیکا فیصلہ

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا عدالتوں پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے سامنے کھڑا کیا جائے گا، عمرانی جھتہ لوگوں کو دھمکیاں دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں