باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ’سولو‘ ٹاپ پوزیشن پر برقرار

باکس آفس پر ہالی وڈ فلم ’سولو‘ ٹاپ پوزیشن پر برقرار | urduhumnews.wpengine.com

کیلیفورنیا: ہالی وڈ باکس آفس میں فلم ’سولو‘ کی کامیابی کا سفر ریلیز کے دوسرے ہفتے ہی سستی کا شکار ہوگیا تاہم امریکہ کی اسٹار وارز اسٹوری اب بھی پہلے نمبر پر موجود ہے۔

شمالی امریکہ میں اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے ’سولو‘  دو کروڑ 90 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوسکی۔ دنیا بھر کے سینما گھروں میں نمائش کے بعد سے اب تک مجموعی طور پر فلم نے 26 کروڑ 42 لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔ باکس آفس پر 65 فیصد بزنس میں کمی کے باوجود ’سولو‘ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہنے والی فلم ’ڈیڈ پول ٹو‘ ہے جسے ریلیز ہوئے تین ہفتے گزر چکے ہیں۔ فلم نے مجموعی طور پر 59 کروڑ 86 لاکھ ڈالرز کا بزنس کیا۔ ’ڈیڈ پول ٹو‘ ایک سپر ہیرو کی کہانی ہے جس میں مرکزی کردار ریان رینولڈ نبھا رہے ہیں۔

’ایڈرفٹ‘ نے دنیا بھر کے تین ہزار 15 سینماؤں میں نمائش کے بعد گیارہ کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکا بزنس کیا۔ 35 کروڑ ڈالرز میں بننے والی یہ فلم تیسرے نمبر پر ہے۔ شیلین ووڈلے کی یہ فلم سمندر میں خود کو اوراپنے پیار کو بچانے کی ایک انوکھی داستان ہے۔

ایونجرز کی ’انفنیٹی وار‘ دس کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کے ساتھ باکس آفس میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ فلم مجموعی طور پر ایک سو 96 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز کا بزنس کرچکی ہے۔ ’انفنیٹی وار‘ ریلیز کے چھ ہفتے پورے کرچکی ہے۔

پیراماؤنٹ کی پیش کش ’بک کلب‘ مقامی سینما گھروں میں 47 کروڑ 30 لاکھ  ڈالرزکا بزنس کرنے کے بعد پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ ریلیز کو تین ہفتے گزر جانے کے باوجود فلم نے باکس آفس پر چھ کروڑ 80 لاکھ  ڈالرزکما کر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہوئی ہے۔


معاونت
متعلقہ خبریں