ملک میں گندم کی فصل کو نقصان کا اندیشہ


محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق اگلے چند روز میں پنجاب سمیت ملک بھر کے میدانی علاقوں میں تیز ہواوں، بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے جس سے گندم سمیت تمام کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، ساہیوال، فیصل آباد، اوکاڑہ اور قصور میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری  بھی متوقع ہے۔

رواں مہینے خیبر پختواہ کے بھی بیشتر میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے تمام کھڑی فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل کے مہینے میں ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں گندم کی کٹائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے، جبکہ سندھ کے بعض علاقوں میں مارچ کے مہینے میں ہی گندم کی کٹائی شروع ہو جاتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں