گولی کا جواب گولی سے دیں گے، آئی جی پنجاب


پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کا کہنا ہے کہ اگر پولیس پر گولی چلائی جائے گی تو جواب بھی گولی سے ہی دیا جائے گا۔

آئی جی پنجاب پولیس عثمان انور نے پولیس لائنز میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی، ہمارا کام شہریوں کا تحفظ ہے، انہیں نقصان پہنچانا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جلسے اور جلوسوں کو سیکیورٹی فراہم کرتی رہے گی، تاہم پولیس پر حملہ کرنے والوں کو ناصرف پسپا کریں گے بلکہ ان کا قلع قمع  بھی  کیا جائے گا، اگر کسی جگہ دہشت گرد موجود ہوا تو اسے نہیں چھوڑیں گے۔

عثمان انور نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن تشکیل بنا دیں، وہ عمران خان کے ہر الزام کا جواب دیں گے۔ اگر پولیس قصور وار ہے تو سزا دے دیں نہیں تو الزام تراشی کرنے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں