الیکشن کب ہوں گے کوئی ضمانت نہیں دے سکتا، خواجہ آصف


اسلام آباد میں غیرملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتکو کرتے ہوں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آئندہ کی صورتحال کیا ہوگی کچھ علم نہیں، انتخابات کی کوئی ضمانت نہیں دے سکتا۔ تاہم اتفاق ہوا ہے کہ اکتوبر سے قبل الیکشن ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا الیکشن کرانے کے لیے  ہمیں سیکیورٹی اہلکاروں  کی ضرورت ہوگی جو دستیاب نہیں ہیں۔ الیکشن کے لیے فنڈز کی ضرورت ہوگی جو ہمارے پاس نہیں، اندرونی حالات  خطرات سے دوچار  ہیں ،پولنگ اسٹیشنز پر فوج کی تعیناتی مشکل ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آج بھی  عمران خان کے معاملے پر بہتر طریقے سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کے بعد  پی ٹی آئی  کی  جانب سے  منفی رویہ اختیار کیاگیا ہے، تاہم ملک کے وسیع کر مفاد میں عمران خان سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں۔ موجودہ حالات میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، حکومت میں آنے رسک لیا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہہ عمران خان اپنے قتل کا نیا بیانیہ بنا رہے ہیں، عمران خان  کو جب عدالت بلاتی ہے تو وہ پیش نہیں ہوتے، عمران خان اور ساتھی نظام انصاف کی تضحیک کرتے رہے، پاکستان میں ہر سیاستدان جیل گیا ہے، جیل جانا پاکستانی سیاستدانوں  کے لیے کوئی نیا کام نہیں، نواز شریف سمیت دیگر ن لیگی رہنماوں کو گرفتار کیا گیا۔

 

 


متعلقہ خبریں