21 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری


اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 21 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق 21.28 ارب روپے مالیت کے 6 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی، ایوی ایشن ڈویژن اور صوبائی منصوبوں سے متعلق 6 منصوبوں پر غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہری اب اسمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ بنوا سکیں گے

ملتان میں 6 ارب 18 کروڑ 80 لاکھ روپے کی لاگت کا ویدر سرویلنس ریڈار کی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی گئی جبکہ سی ڈی ڈبلیو پی نے اسکردو میں 250 بستروں پر مشتمل اسپتال کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔ منصوبے پر 6 ارب 4 کروڑ 50 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں قابلِ تجدید توانائی کا 11 کروڑ 10 لاکھ کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جبکہ ناگ سے گچک 47 کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔ اس منصوبے پر 4 ارب 25 کروڑ 55 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔


متعلقہ خبریں