مینار پاکستان جلسہ، سڑکیں بند، میٹرو بس سروس محدود، کارکنان کی پکڑ دھکڑ


پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان جلسے کے حوالے سے لاہور میں کئی شاہرایں بند کردیں گئیں جبکہ پنجاب بھر پولیس نے پی ٹی آئی  کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے۔

لاہور میں جلسہ گاہ کو جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا گیاہے۔ نیازی چوک، دہلی دروازہ اور دوموریہ پل کو بھی بند کردیاگیا۔

اس کے علاوہ سگیاں پل، انجینئرنگ یونیورسٹی روڈ کےراستے بند ہیں، شاہدرہ، راوی ٹول پلازہ، بتی چوک سے مینارپاکستان جانے والے راستوں کوبھی بند کردیا ہے۔

میٹروبس سروس کو بھی آج جزوی طور پر معطل رکھا جائے گا۔ میٹروبس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چلائی جارہی ہے۔

دوسری طرف پولیس نے رحیم یارخان کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے 50 سے زائد کارکنان کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما جاوید انصاری کے بیٹے سمیت 26کارکنان کو  گرفتار کرلیاگیا۔

تحریک انصاف کا کہناہے کہ لودھراں اور بھکر سے بھی ان کے متعدد کارکنان کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔گذشتہ روز سیالکوٹ میں پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تاہم پی ٹی آئی رہنما گھر پر موجود نہیں تھے۔

چنیوٹ میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پولیس کا  کریک ڈاؤن کیا گیا۔ پی ٹی آئی ضلعی سیکریٹری انفارمیشن ،سابق سٹی صدر سمیت درجنوں کارکن گرفتار کر لئے گئے۔

 


متعلقہ خبریں