منظور وسان کی بڑی تبدیلیوں کی پیشگوئی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے رواں سال بڑے فیصلوں اور بڑی تبدیلیوں کی پیش گوئی کر دی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں اس سال بڑے فیصلےہونےوالے ہیں، بڑی تبدیلیاں ہوں گی،ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

منظور وسان نے کہا کہ کیئر ٹیکر سیٹ اپ یا کچھ وقت کیلئےنیوٹرل حکومت بھی آسکتی ہے،پیپلز پارٹی الیکشن وقت پر چاہتی ہے مگر حالات بتارہے ہیں نہیں ہوں گے۔

منظور وسان کی عمران خان اور نواز شریف سے متعلق بڑی پیش گوئی

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی ہوگی ، فنڈز نہیں ہوں گے تو انتخابات کرانا مشکل ہو گا،ہوسکتا ہے کہ 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہ ہوسکے، عمران خان کی گرفتاری کوئی معنی نہیں رکھتی، بہت کچھ ہونے والا ہے۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ وفاق کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے، کچھ بھی ہوسکتا ہے،عمران خان کو وزیراعظم بنتا یا اقتدار میں آتا نہیں دیکھ رہا۔


متعلقہ خبریں