پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، پی ٹی آئی کا عالمی اداروں کو خط

مشترکہ اجلاس دوبارہ بلایا جائیگا، اپوزیشن سے رابطہ کرونگا: اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف رہنماؤں و کارکنان کی گرفتاری، مقدمات حکومت کی جانب سے دیگر مخالف اقدامات کے خلاف  رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے عالمی اداروں کو خطوط ارسال کردیئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسد قیصر کی جانب سےامریکی ایوان نمائندگان، ہائی کمشنر،یورپی پارلیمنٹ، ہاؤس آف کامن، آئی پی یو، سی پی اے، ہاؤس آف لارڈز سمیت دنیا کے مختلف فورمز کو خطوط ارسال کیے ہیں جن میں موجودہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور دیگر غیر قانونی پالیسیوں سے متعلق نشاندھی کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت نے سیاسی ورکرز کی آواز دبانے کیلئے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں جاری رکھی ہوئی ہیں، اقتدار سے نکالنے کے بعد سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 127 جھوٹے فوجداری مقدمات قائم کیے گئے، ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا۔

 

اسد قیصر نے خط میں مزید کہا کہ عمران خان کے گھر پر بھی متعدد بار حملہ کیا گیا، پی ٹی آئی کارکنان پر تشدد کیا جارہا ہے، خط میں ظل شاہ کی موت کا ذکر بھی کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی مبینہ تشدد کی وجہ سے ظل شاہ کی ہلاکت ہوجبکہ پولیس نے اس مقدمہ الٹا عمران کے خلاف کاٹا۔

خط میں ذکر کیا گیا ہے کہ مقبول ترین سیاسی جماعت ہے۔الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کے حکم کے خلاف اور غیر آئینی طور پر دوصوبوں میں انتخابات کو ملتوی کردیا ہے۔ موجودہ حکومت اعلی عدلیہ کوجعلی ویڈیوز اور آڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی بھتیجی مریم نواز شریف نے سیاسی ورکرز کو تعصب اور نسل پرستانہ قرار دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ اگر موجودہ حکومت کی کارروائیوں کو نا روکا گیا تو پی ٹی آئی پر غیر قانونی و غیر آئینی طور پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے، عالمی تنظیمیں پاکستانی عوامی کی سیاسی نسل کشی اور جمہوریت کی تباہی کو روکنے کیلئے اپنا کردار اداکریں۔


متعلقہ خبریں