آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے، محمد زبیر


اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے اعتراف کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں وہ رزلٹ نہیں آیا جو ہم چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی اسلام آباد میں عمران خان سمیت 17 افراد طلب

ہم نیوز کے پروگرام ’ پاکستان ٹو نائٹ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے تسلیم کیا یہ سچ ہے کہ ہم پچھلے سال اسمبلی تحلیل کرنے والے تھے، ہمیں اب بھی آئین کی پاسداری کا خیال ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا عمران خان کو 5 منٹ میں ضمانت مل جاتی ہے، عمران خان پر قانون کا اطلاق ایسے ہی ہونا چاہیے جیسے نواز شریف پر ہوا۔

عمران خان کو عدم استحکام کیلئے لانچ کیا گیا، انارکی پھیلانے کیلئے پنجاب اسمبلی توڑی گئی، مریم نواز

انہوں نے کہا ہم آئین کی بالادستی کی ہی جنگ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو آئینی طریقہ سے ہٹایا گیا۔

میاں نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا تسلیم کرتا ہوں عمران خان کو مقبولیت ملی لیکن اس کا بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا، بی اے پی اور ایم کیو ایم نے عدم اعتماد میں ہمیں سپورٹ کیا۔

سپریم کورٹ فیصلے کا مذاق اڑانے پر شہباز شریف کو گھر بھیجا جا سکتا ہے، فواد چودھری

پروگرام میں بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں محمد زبیر نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے دیں۔


متعلقہ خبریں