اسلام آباد میں کسی اجتماع یا سیاسی ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

PEMRA

پیمرا نے بڑی پابندی عائد کردی


پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے آج اسلام آباد میں تمام اقسام کی ریلیوں، عوامی اجتماعات کی لائیو اور ریکارڈ کوریج پر پابندی عائد کر دی۔

اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرد ، تنظیم یا سیاسی جماعت کی ریلی اور اجتماع کی کوریج پر پابندی ہوگی۔

عمران خان کی کوریج پر کوئی پابندی نہیں، چیئرمین پیمرا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہدایات کی خلاف وزری کرنے والے ٹی وی چینل کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

خلاف ورزی پر شو کاز نوٹس جاری کیے بغیر ٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کردیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں