عمران خان نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف عدالت سے رجوع کر لیا


اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو بھی نامزد کر دیا گیا۔

عمران خان نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، درخواست میں وزیر داخلہ، آئی جی، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر داخلہ راناثنااللہ نے ٹی وی انٹرویو میں براہ راست دھمکی دی،کہا گیا کہ آئی جی اور ایف آئی اے وزیر داخلہ کے ماتحت ہے۔

کہا گیا کہ وزیر داخلہ کی دھمکی پر قانونی چارہ جوئی کا حق حاصل ہے، عدالت سے وزیر داخلہ راناثنااللہ کی براہ راست دھمکی پر نوٹس لینے کی استدعا کی گئی، مزید استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کو گرفتاری سے روکنے کے احکامات بھی صادر کرے۔


متعلقہ خبریں