مسجد الحرام میں بہترین خصوصیت کے حامل جراثیم کش روبوٹ نصب


جدہ: المسجد الحرام میں ادارہ جاتی انفراسٹرکچر ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اسامہ الزہرانی نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں بیت اللہ شریف کی مسجد کے اندر سمارٹ روبوٹس11زبانوں میں زائرین کی رہنمائی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

روبوٹ زمزم کے پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے اور قرآن کریم کے نسخے فراہم کر رہے ہیں۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ روبوٹ مسجد الحرام کے شیوخ کے خطبات اور تلاوتوں کا جائزہ بھی فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی نماز کے ہفتہ وار نظام الاوقات سے بھی آگاہی دے رہے ہیں۔

اسامہ الزہرانی کا مزید کہنا تھا کہ روبوٹ مسجد میں جراثیم کش ادویات کے ذریعے صفائی کا کام بھی کر رہے ہیں،یہ روبوٹ 7 سطحوں پر بغیر مداخلت کے کام کر رہے ہیں۔ یہ مخصوص راستوں پر پروگرام شدہ نقشوں کے نظام کے ذریعے کام کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں