شہزاد عطا الہٰی کا استعفیٰ منظور، منصور عثمان اعوان نئے اٹارنی جنرل مقرر


اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرسٹر شہزاد عطا الٰہی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفیٰ منظور کرلیا اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ منصور عثمان اعوان کو اٹارنی جنرل مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ الیکشن کمیشن کی منطق نہیں مانے گی، اٹارنی جنرل نے عزت والا فیصلہ کیا، اعتزاز احسن

صدر مملکت نے تعیناتی اور استعفے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت وزیر اعظم کی تجویز پر کی۔

منصور عثمان اعوان نے پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ قانون میں بیچلر ڈگری حاصل کی جس کے بعد امریکہ کے ہارورڈ لا اسکول سے قانون میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔

صدر کو صوبوں میں انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں: اٹارنی جنرل

منصور عثمان اعوان ہارورڈ لا اسکول کونسل کے ایل ایل ایم کے نمائندے کے طور پر منتخب ہوئے تھے، انہوں نے ہارورڈ گریجویٹ کونسل کے نائب صدر کے طور پر بھی خدمات انجام دی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 فروری کو وفاقی حکومت نے بیرسٹر شہزاد الہٰی کو اٹارنی جنرل پاکستان مقرر کیا تھا۔

اٹارنی جنرل آف پاکستان نے استعفیٰ دے دیا

وفاقی وزارت قانون اور انصاف سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 100 ون کے تحت شہزاد عطا الہٰی کو اٹارنی جنرل بنانے کی منظوری دی تھی۔


متعلقہ خبریں