25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے نیا ریکارڈ بنا لیا

25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ٹام کروز نے نیا ریکارڈ بنا لیا | urduhumnews.wpengine.com

ابوظہبی: ایکشن فلموں کے نامور اداکار ٹام کروز 25 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے والے پہلے اداکار بن گئے۔

ایکشن فلموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کا دل لبھانے والے ٹام کروز اصل زندگی میں بھی ہیرو نکلے۔ مشن امپاسیبل کے اداکار نے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اداکار ان دنوں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

خطروں کے کھلاڑی ٹام کروز نے یہ خطرناک اسٹنٹ اپنی نئی فلم ’مشن امپاسیبل – فال آؤٹ‘ کے لیے کی۔ انہوں نے چھ ہزار سات سو میٹر بلندی پر واقع جہاز سے چھلانگ ماری اور 600 میٹر پر پہنچ کر پراشوٹ کھول دیا۔

ٹام کروز نے چھلانگ لگانے سے قبل فوج میں استعمال کی جانے والی خصوصی تربیت حاصل کی۔ سین  کی عکسبندی کے لیے اداکار کو 100 سے زائد بار پریکٹس کرنا پڑی۔

سین کی عکسبندی کے لیے ٹیم کو روز تین منٹ کا وقت دیا جاتا تھا کیونکہ سین کی ڈیمانڈ تھی کہ اسے غروب آفتاب کے وقت فلمایا جائے۔ فلم کے منظر میں 165 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑنے والے جہاز سے چھلانگ لگانے کے بعد اداکار کو 200 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے نیچے آتے ہوئے دکھانا تھا۔

’مشن امپاسیبل – فال آؤٹ‘ کے اس ایک سین کے لیے ٹیم نے پورے ایک سال کی پلاننگ کی۔ ٹام کروز کو پریکٹس کرانے کے لیے فلم سازوں کو دنیا کا سب سے بڑا زمین دوز راستہ استعمال کرنا پڑا۔ زمین دوز راستہ استعمال کرنے کے لیے فلم نے کمیشن بھی ادا کیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مشن امپاسیبل اداکار نے متحدہ عرب امارات حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کے تعاون کے بغیر یہ مشن پورا کرنا مشکل تھا۔


معاونت
متعلقہ خبریں