کرنسی کی قدر میں کمی، 3 ملک سیاحوں کے لیے پرکشش بن گئے، ایک عرب ملک بھی شامل


ریاض:کمپنی ویگو کے جنرل منیجر مامون حمیدان نے بتایا ہے کہ حالیہ عرصہ میں ایئر لائنز ٹکٹوں کی قیمت میں کمی کے کوئی اشارے نہیں ہیں۔

انہوں نے غیرملکی خبررساں ادارے کو انٹرویودیتے ہوئے کہاکہ اس سال کی آخری سہ ماہی تک قیمتوں میں کچھ کمی آنے کا امکان ہے، یہ اس صورت میں ہوگا جب زیادہ طیارے سروس کے لیے دستیاب ہوں گے، مارکیٹ میں نئی ایئر لائنز آئیں گی اور نئے سیاحتی مقامات متعارف کرائے جائیں گے۔

ماموں حمیدان کا کہنا تھا کہ کورونا وبا سے پہلے کی قیمتوں کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں ایئر لائنز کی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ طیاروں کی کمی بھی رہی ہے، وبا کے بعد سفر میں اضافہ ہوا اور طلب کے مقابلے میں دستیاب طیاروں کی سپلائی کم رہی۔

اس موقع پر ماموں حمیدان نے قیمتوں میں اضافے بارے وضاحت میں کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں نے لاگت میں اضافہ کیا، روس یوکرین جنگ نے کچھ مقامات اور ایئر لائنز کو متاثر کیا، ان عوامل کے باعث ائیر لائنز کی ٹکٹوں میں اوسط 30 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوگیا اور یہ رجحان 2023 کے آخر تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

ماموں حمیدان نے انکشاف کیا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والا مقام سپین کا علاقہ والینسیا تھا، گزشتہ 10 سالوں میں پہلی مرتبہ میڈرڈ یا بارسلونا کے علاوہ کوئی اور مقام سرفہرست آیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں کرنسی کی شرح تبادلہ کی نقل و حرکت سیاحتی مقام کی طلب میں بھی معاون بن رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ مصر، ترکی اور جنوبی افریقہ کی جانب سفر کا رجحان بڑھ گیا ہے، اس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ان کی کرنسی کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں