آٹا مزید مہنگا کر دیا گیا


لاہور: آٹا چکی مالکان نے چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت میں مزید 10 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 5600 روپے تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے قیمت میں اضافہ ناگزیر تھا، ایک کلو چکی آٹے کی نئی قیمت فوری طور پر نافذ ہو گئی ہے۔

دوسری جانب سستے اور مفت آٹے کے حصول میں اب تک کئی جانیں جا چکی ہیں اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ آٹے کے حصول کے لئے دھکم پیل اور بھگدڑ کی وجہ سے یہ واقعات سامنے آ رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں